اولڈ ہوم میں موجود بزرگ ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، شگفتہ شاہ

اولڈ ہوم میں موجود بزرگ ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، شگفتہ شاہ

کراچی (پ ر) اولڈ ہوم میں موجود بزرگ ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں انکا دکھ سکھ انکا احترام انکی روز مرہ کی ضروریات کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ جس معاشرے میں سینئر سٹیزن کی قدر ومنزلت میں بے تو قیری کا عنصر غالب ہو وہ کسی بھی طور پر تہذیب یافتہ معاشرہ نہیں کہلایا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار روٹر یکٹ عیسی کریک کی صدر شگفتہ شاہ نے عیسی کریک کلب اور وی کیئر کے تعاون سے منعقد کردہ تقریب جشن بہاراں کے موقع پر کیا۔یہ تقریب بے سہارا اور معذور افراد کیلئے بنائے گئے اولڈ ہوم نارتھ ناظم آباد میں منعقد کی گئی اس موقع پر وی کیٹر کی سوشل ویلفیئر سونیا بٹی ، بانی فاطمہ دانش، سندھ تاجر اتحاد کے چیئر مین کاشف صابرانی، سینئر روٹریرین محمد اسلم ، سمیرا نوار، ڈاکٹر ہیرا لال ، وقار الحق سلیم اﷲ رکھا ، شگفتہ صبا،بابر علی شیخ پرویز نواز پہنور ، امجد علی ودیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ وقت میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ اس مادر وطن کو یتھ اور معاشرے کا ہر فرد اپنے بزرگوں کا احترام کرے لیکن اسکے ساتھ ساتھ ان لوگوں کا زیادہ خیال رکھاجائے ۔جو اس عمر میں اپنوں کے ٹھکرائے جانے سمیت سبکی توجہ کے مستحق ہیں وہ قومیں تاریخ میں اچھے الفاظ میں کبھی یاد نہیں کی جاتیں جو اپنے بزرگوں کا خیال نہ رکھیں۔پروگرام میں خواتین اور خصوصی افراد نے مختلف دھنوں پر ٹیبلو پیش کئے جو سب کی توجہ کا مرکز رہے۔تقریب میں عیسی لیب اور پاکستان کونسل نے مکمل تعاون کیا تقریب میں موجود شعیب سمیع، عیسی نوید، امجد علی ارسلان شاہ وہ دیگر نے عیسی کریک اور وی کیٹر کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سمیت دیگر اداروں کو بھی آگے آکر اسطرح کے اولڈ ہوم کی سرپرستی کرنی چاہئے تاکہ پاکستان کا عزت ووقار بلند ہو۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر