کراچی میں گاڑی پر فائرنگ،ریٹائرڈ کرنل طاہر ضیاء جاں بحق

کراچی میں گاڑی پر فائرنگ،ریٹائرڈ کرنل طاہر ضیاء جاں بحق

کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے بلوچ کالونی پل پر کھڑی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص دم توڑ گیا جس کی شناخت ریٹائرڈ کرنل طاہر ضیا ناگی کے نام سے ہوئی جبکہ ریحان نامی راہ گیر کو طبی امداد دی جارہی ہیں ۔پولیس زرائع کے مطابق ریٹائرڈ کرنل طاہر ضیا کو ٹارگٹ کرکے نشانہ بنایا گیا پولیس نے مقتول کی گاڑی کو تحویل میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہیں ۔ پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جن کی تعداد دو تھی۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے کرنل (ر)طاہرضیا کو گاڑی سے اترتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا، ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے، حادثے کی جگہ سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے دو خول ملے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے کرنل(ر)طاہرضیا فوج میں بھرتی کے خواہشمندوں کو امتحان کی تیاری کراتے تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر