کراچی میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ،4زخمی

کراچی میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ،4زخمی
کراچی میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ،4زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلدیہ ٹاون کے علاقے گلشن غازی میں گھر پر پہاڑ سے مٹی کا تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق جبکہ 4شدید زخمی ہو گئے ۔ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق گلشن غازی میں گھر پر پہاڑ سے مٹی کا تودہ گرا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گھر میں 6سے 7افراد موجود تھے۔ریسکیو اہلکاروں کی امدادی کارروائیاں جائے وقوعہ پر جاری ہیں، ملبے میں 3 سے 4 افراد ابھی دبے ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں مکان مالک ضمیر گل، اس کا بیٹا اور بچی شامل ہیں۔ملبے سے ضمیر گل کی بیوی اور ایک بچی کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید :

کراچی -