”چلا چلا کر نہیں بتا سکتی کہ تیمور سے کتنا پیار کرتی ہوں “، کرینہ کپور کا ناقدین کو جواب

”چلا چلا کر نہیں بتا سکتی کہ تیمور سے کتنا پیار کرتی ہوں “، کرینہ کپور کا ...
”چلا چلا کر نہیں بتا سکتی کہ تیمور سے کتنا پیار کرتی ہوں “، کرینہ کپور کا ناقدین کو جواب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وقت کیساتھ سب کو پتہ چل جائے گا کہ میں کس طرح کی والدہ ثابت ہونگی ۔”میں اپنی چھت پر کھڑی ہو کر چلا چلا کر نہیں بتا سکتی کہ تیمور سے کتنا پیار کرتی ہوں “۔

ڈان نیوز کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ میں اپنی چھت پر کھڑے ہو کر چلا چلا کر نہیں بتاسکتی کے میرا یہ دور کیسا رہا اور میں تیمور سے کتنا پیار کرتی ہوں۔” لوگ ہمیشہ آپ کو جج کرتے ہیں اور اس کا دباو¿ بھی ہمیشہ رہتا ہے پھر چاہے آپ کچھ بھی کرلیں“۔

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنے والے کشمیری کھلاڑیوں کو ۔۔۔تشویشناک خبر آگئی

بومبے ٹائمر کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ ہاں میں نے تیمور کو پیدا کرنے کے چند روز بعد ہی اپنے کام کا آغاز کردیا لیکن جب لوگ اس پر تنقید کریں تو افسوس ہوتا ہے۔” کسی کو حق نہیں کہ وہ سوال کرے کے میں کس طرح کی ماں ہوں”۔ ہر کسی کے پاس اپنی رائے ہے مگر 9 مہینوں کے دوران ہر ماں اور اس کے بچے کا تجربہ الگ ہوتا ہے۔

مزید : تفریح /اہم خبریں