پی ایس ایل میں بری طرح ناکام ہونے والے بلے باز کا بیٹ آئی پی ایل میں چل پڑا ،پہلے ہی میچ میں بھارتی باولرز کی درگت بنا دی ،نام جان کر مداح بھی خوش ہو جائیں گے

پی ایس ایل میں بری طرح ناکام ہونے والے بلے باز کا بیٹ آئی پی ایل میں چل پڑا ...
پی ایس ایل میں بری طرح ناکام ہونے والے بلے باز کا بیٹ آئی پی ایل میں چل پڑا ،پہلے ہی میچ میں بھارتی باولرز کی درگت بنا دی ،نام جان کر مداح بھی خوش ہو جائیں گے

  

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس ایل کے دونوں ایڈیشن میں بری طرح ایکسپوز ہونے والے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کا بلا آئی پی ایل کے پہلے ہی میچ میں چل گیا ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز آئی پی ایل کا پہلا میچ سن رائز رز حیدر آباد نے رائل چیلنجر ز بنگال کو 35رنز سے شکست دے اپنے نام کر لیا ۔بھارت کے شہر حیدر آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلور کی جانب سے کھیلنے والے کرس گیل کا بلا پی ایس ایل میں تو ناکام رہا لیکن آئی پی ایل کے پہلے ہی میچ میں انہوں نے تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 32رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ۔

رائزرز حیدر آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور کو 4وکٹوں کے نقصان پر 208رنز کا ہدف دیا تھا جسے مخالف ٹیم پورا نہ کرسکی اور 172رنز پر پوری ٹیم ہی ڈھیر ہوگئی۔سن رائزرز حیدر آباد کی جانب سے بلے باز یووراج سنگھ نے 62،ہینریکس نے52اور دھون نے40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

سن رائزرز حیدرآباد کے 208رنز کے ہدف کے تعاقب میں رائل چیلنجرز بنگلور نے بیٹنگ شروع کی تو پہلے بلے باز 32رنز بنا کر پویلیئن لوٹ گئے۔کرس گیل 32،مندیپ سنگھ24،ٹی ایم ہیڈ 30،شین واٹسن22جبکہ سچن بے بی صرف1رن بنا سکے۔ بولر راشد خان ،نہرااورکمارنے 2,2وکٹیں حاصل کیں اور پوری ٹیم کو 172رنز پر ہی ڈھیر کردیا۔

مزید : کھیل