نور سے علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتا،ولی حامد نے یکطرفہ کارروائی کا فیصلہ چیلنج کردیا

نور سے علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتا،ولی حامد نے یکطرفہ کارروائی کا فیصلہ ...
نور سے علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتا،ولی حامد نے یکطرفہ کارروائی کا فیصلہ چیلنج کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکارہ نور بخاری کے شوہر ولی حامد نے عدالت کے یکطرفہ کارروائی کے فیصلہ کو چیلنج کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نور کے خلع لینے کے معاملے پر ولی حامد نے سول عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ نور سے علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

نور کے شوہر نے درخواست دی کہ عدالت کی طرف سے کارروائی یکطرفہ طور پر کی گئی اس لئے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے۔یاد رہے کہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے چوتھے شوہر ولی حامد سے خلع لینے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا اور عدالت نے نور کی درخواست پر یکطرفہ کارروائی کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

مزید : تفریح