مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے : امریکی فیشن ماڈل بھی ٹرمپ کیخلاف میدان میں آگئی

مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے : امریکی فیشن ماڈل بھی ٹرمپ کیخلاف میدان میں آگئی
مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے : امریکی فیشن ماڈل بھی ٹرمپ کیخلاف میدان میں آگئی

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی فیشن ماڈل بیلا حدید نے کہا ہے کہ مجھے اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران امریکی فیشن ماڈل بیلا حدید بھی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے “۔

”چلا چلا کر نہیں بتا سکتی کہ تیمور سے۔۔۔‘‘، کرینہ کپور کا ناقدین کو جواب

بیلا حدید کا کہنا تھا کہ امریکا میرے بھائی بہن اور میرے لیے گھر کی طرح ہی ہے، میرے والد ہمیشہ سے بہت مذہبی رہے، وہ ہمارے ساتھ عبادت کرتے تھے اور مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔میرے لیے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف اس احتجاج میں شرکت کرنا ضروری تھا کیوں کہ یہ میرے لیے کافی ذاتی مسئلہ ہے۔

مزید : تفریح