اداکارہ جاناں ملک اور نعمان جاوید میں باقاعدہ طلاق ہو گئی،یونین کونسل میں تحریری بیان جمع

اداکارہ جاناں ملک اور نعمان جاوید میں باقاعدہ طلاق ہو گئی،یونین کونسل میں ...
اداکارہ جاناں ملک اور نعمان جاوید میں باقاعدہ طلاق ہو گئی،یونین کونسل میں تحریری بیان جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ جاناں ملک نے یونین کونسل میں تحریری بیان جمع کرا دیا جس کے بعد اب اداکارہ اورانکے شوہر نعمان جاوید میں باقاعدہ طلاق ہو گئی۔دونوں کی شادی گزشتہ سال ستمبر کے آغاز میں ہوئی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ جاناں ملک نے اپنے شوہر گلوکار نعمان جاوید سے باہمی مشاورت سے طلاق ہونے کے بعد گزشتہ روز قلعہ گوجر سنگھ یونین کونسل میں اپنے وکیل کے ہمراہ تحریری بیان جمع کروادیا۔

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنے والے کشمیری کھلاڑیوں کو ۔۔۔تشویشناک خبر آگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ یونین کونسل کی طرف سے نعمان جاوید کو جواب داخل کرنے کے چندروز پہلے نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن وہ جواب دینے نہیں آئے بلکہ اس سلسلہ میں انہوں نے اپنے والد کو بھجوایا۔ جاناں ملک نے اپنے بیان میں بتایا کہ نعمان اورمیرے درمیان باہمی رضامندی کے بعد طلاق ہوئی اوراس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کے خلاف کسی طرح کے بیانات بھی نہیں دیے۔ میری نیک تمنائیں نعمان کے ساتھ ہیں۔”جہاں تک بات دوبارہ صلح کرنے کی ہے تواس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا“۔

’’آپ یہ کام نہیں کر سکتی‘‘، عدالت نے نرگس کو ہدایت کر دی 

اداکارہ نے بتایا کہ ہمارے درمیان طلاق ہوچکی ہے اوراب کاغذی کارروائی اوراس کے مکمل ہونے کا وقت باقی ہے۔ میں نے طلاق کے بعد اپنی فنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اورمختلف پراجیکٹس میں کام کررہی ہوں۔
دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ نعمان جاوید طلاق کے کاغذات پر دستخط کرنے کے بعد اب صلح کے لیے مسلسل کوششیں کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ان کے قریبی دوست بھی کوشاں ہیںلیکن جاناں ملک کی جانب سے مثبت جواب نہیں مل رہا ۔

مزید :

تفریح -