آج لاہور سمیت پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے : محکمہ موسمیات

آج لاہور سمیت پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ ...
آج لاہور سمیت پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے : محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن بالائی فاٹا اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔

’’آپ یہ کام نہیں کر سکتی‘‘، عدالت نے نرگس کو واضح ہدایت کر دی 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کیساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کوٹلی96، راولاکوٹ79، گڑھی دوپٹہ49، مظفر آباد21، جہلم74، منگلا66، ٹوبہ ٹیک سنگھ59، منڈی بہاﺅالدین55، سرگودھا (سٹی55، ائیرپورٹ47)، جوہرآباد، چکوال49، گجرات45، سیالکوٹ (کینٹ33، ائیرپورٹ24)، گوجرانوالہ29، مری27، اسلام آباد(زیروپوائنٹ17، سیدپور13، بوکرہ11، گولڑہ04)، بھکر12، نورپورتھل09، راولپنڈی (شمس آباد09، چکلالہ08)، لاہور (سٹی08، ائیرپورٹ03)، فیصل آباد، ملتان، لیہ05، بہاولنگر، میانوالی03، قصور، ڈی جی خان، جھنگ02، کامرہ01، سکردو30، استور23، چلاس20، گوپس13، بونجی05، گلگت، بگروٹ04، دیر22، مالم جبہ19، پٹن، کاکول11، پاراچنار، کالام10، چراٹ08، بالاکوٹ، میرکھانی، ڈی آئی خان06، سیدوشریف05، پشاور (ائیرپورٹ04، سٹی03)، کوہاٹ، دروش03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنے والے کشمیری کھلاڑیوں کو ۔۔۔تشویشناک خبر آگئی

ترجما ن نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرار ت کے مطابق دادو میں46، پڈعیدن،شہید بینظیرآباد 44، مٹھی، موہنجوداڑو، جیکب آباد، چھور 42جبکہ آج لاہور میں 18، اسلام آباد 14، کراچی 26، پشاور 15، کوئٹہ 02،گلگت اور چترال میں 08جبکہ ہنزہ میں 03تک رہنے کی امید ہے ۔

مزید : ماحولیات