امام کعبہ آج پاکستان آئیں گے ،پشاور میں ریڈ کارپٹ استقبال ہوگا

امام کعبہ آج پاکستان آئیں گے ،پشاور میں ریڈ کارپٹ استقبال ہوگا
امام کعبہ آج پاکستان آئیں گے ،پشاور میں ریڈ کارپٹ استقبال ہوگا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اعلیٰ ترین معزز مہمان امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب کا آج پشاور کے ہوائی اڈے پر”ریڈ کارپٹ“ پر استقبال کیا جائیگا،گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ،مولانا فضل الرحمن، علامہ طاہر محمود اشرفی ،مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر معزز سعودی مہمانوں  کا خیرمقدم کریں گے۔

امام کعبہ کو پاکستان موجودگی کودوران ان کے شایان شان اعلی پروٹوکول  اور حفاظتی دستہ ہمراہ ہوگا۔ سعودی عرب کے وزیرمذہبی امور دیگر سعودی حکام پر مشتمل وفد کے ہمراہ امام کعبہ خصوصی طیارے پر پشاور پہنچیں گے۔ اگلے روز جمعہ کو امام کعبہ کی قیادت میں اعلیٰ سعودی وفد اضاخیل نوشہرہ میں جمعیت علماءاسلام (ف) کی صدسالہ تقریبات میں شرکت کیلئے روانہ ہوگا،امام کعبہ کی امامت میں اجتماع گاہ میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی،سات اپریل کی شام امام کعبہ اسلام آباد آئیں گے ان کی 8اپریل کو صدر وزیراعظم سے ملاقاتیں ہونگی۔ امام کعبہ کا دورہ پارلیمنٹ بھی متوقع ہے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے سعودی سفارت خانے سے باضابطہ طور پر رابطہ کیا گیا ہے۔9 اپریل کو امام کعبہ لاہور میں پاکستان علما کونسل اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے دفاتر کا دورہ کریں گے جبکہ راوی روڈ میں اہل حدیث علما کنونشن سے بھی امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب خطاب کریں گے ۔

مزید : اسلام آباد