الیکشن کمیشن کا حکم معطل،لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو چکوال سے بلے کے نشان پر ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی

الیکشن کمیشن کا حکم معطل،لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو چکوال سے بلے کے نشان ...
الیکشن کمیشن کا حکم معطل،لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو چکوال سے بلے کے نشان پر ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے حکم کو معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو پی پی 23 چکوال سے بلے کے نشان پر ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ کے جسٹس فرخ عرفان نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے حکم کو معطل کردیا اور پی ٹی آئی کے کرنل (ر)سلطان اعوان کو پی پی 23 چکوال سے بلے کے نشان پر ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کی بناء پر بلے کے نشان پر آئندہ انتخابات لڑنے سے روک رکھا تھا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

مزید :

لاہور -