وزیر آباد : پسند کی شادی پر لڑکی کے بھائی کی فائرنگ سے دولہے کا بھائی جاں بحق ، ملزم فرار

وزیر آباد : پسند کی شادی پر لڑکی کے بھائی کی فائرنگ سے دولہے کا بھائی جاں بحق ، ...
وزیر آباد : پسند کی شادی پر لڑکی کے بھائی کی فائرنگ سے دولہے کا بھائی جاں بحق ، ملزم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وزیر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر آباد میں پسند کی شادی پر لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دولہے کا بھائی جاں بحق ہو گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر آباد کے رہائشی نوجوان ارمان علی نے چند روز قبل اقلیمہ شہزادی سے پسند کی شادی کی تھی جس کیلئے آج وہ سول کورٹ وزیر آباد میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے آئے تو لڑکی کے بھائی نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دولہے کا بھائی احمد علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد ملزم فائرنگ کرتے ہوئے احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا ۔

عدالت نے نرگس کو گوجرانوالہ میں سٹیج ڈرامہ کرنے سے روک دیاکیونکہ۔۔۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی اور لڑکا ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے جنہوں نے چند روز قبل کورٹ میرج کی تھی اور آج بھی وہ اسے سلسلے میں عدالت آئے ہوئے تھے جہاں دولہن کے بھائی نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا ۔

مزید :

گوجرانوالہ -