شاہد آفریدی سے پیار کرتی رہوں گی ،چاہے مجھے بھارت میں کسی سے بھی لڑنا پڑے :عرشی خان

شاہد آفریدی سے پیار کرتی رہوں گی ،چاہے مجھے بھارت میں کسی سے بھی لڑنا پڑے ...
شاہد آفریدی سے پیار کرتی رہوں گی ،چاہے مجھے بھارت میں کسی سے بھی لڑنا پڑے :عرشی خان

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کے خلاف وقتاً فوقتاً متنازعہ باتیں کرنے والی بھارتی اداکارہ عرشی خان نے ایک بار پھر ویڈ یو پیغام جاری کر کے ا پنے پیار کا اظہار کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ عرشی خان ہمیشہ شاہد آفریدی سے پیار کرتی رہے گی ،چاہے مجھے بھارت میں کسی سے بھی لڑنا پڑے ۔

مصباح الحق کو ریٹائر منٹ کے بعد پی سی بی میں ڈائر یکٹر کرکٹ کا عہدہ دئیے جانے کا عندیہ

تفصیل کے مطابق حال ہی میں شاہد آفریدی نے نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ “میں عرشی خان سے متعلق ہونے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں عرشی خان کو نہیں جانتا ۔اس بیان پر عرشی خان کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور اس نے ویڈ یو پیغام جاری کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا شکر یہ بھی ادا کر دیا ۔ ویڈ یو پیغام میں اس کا کہنا تھا کہ اسلام علیکم،جیسا کے آپ سب جانتے ہیں کہ میں اتنی تمیز میں بیٹھی ہوئی ہوں تو میرا یہ ویڈ یو کس کے لیے ہو گا ،میرا ویڈیو پیغام شاہد آفریدی کے لیے ہے ۔جب سے شاہد آفریدی کا انٹر ویو دیکھا تب سے میں بہت زیاد ہ خوش ہوں ۔سب سے پہلی چیز آپ نے جو جواب دیا ،وہ میرے سر آنکھو ں پر اور میں بہت خو ش ہوں ۔جیسا کہ میں ہمیشہ بولتی ہوں کہ عرشی خان ہمیشہ شاہد آفریدی سے پیار کرتی ہے ،میں ہمیشہ شاہد آفریدی کو سپورٹ کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی ۔میں لوگوں سے اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ شاہد آفریدی کا جو انٹر ویو ہے ،وہ سمجھ دار لوگ سمجھ سکتے ہیں،مجھے ان سب باتوں سے مطلب نہیں ہے اور میں بہت ہی زیادہ خوش ہوں ۔عرشی خان ہمیشہ شاہد آفریدی سے پیار کرتی رہے گی چاہے مجھے انڈیا میں کسی سے بھی لڑنا پڑے ۔

پی ایس ایل میں بری طرح ناکام ہونے والے بلے باز کا بیٹ آئی پی ایل میں چل پڑا ،پہلے ہی میچ میں بھارتی باولرز کی درگت بنا دی ،نام جان کر مداح بھی خوش ہو جائیں گے

ویڈ یو دیکھئے

مزید : کھیل