کرنسی سمگلنگ کیس،عدالت نے ڈالر گرل ایان علی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیدیا

کرنسی سمگلنگ کیس،عدالت نے ڈالر گرل ایان علی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ...
کرنسی سمگلنگ کیس،عدالت نے ڈالر گرل ایان علی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیدیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرنسی سمگلنگ کیس میں عدالت نے ڈالر گرل ایان علی کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہرصورت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ایان علی کو استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ حاضری سے استثنیٰ کی ایک دن کی درخواست دی جائے۔فاضل عدالت نے ملزمہ اور اس کے وکیل کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

کسٹم عدالت کے جج محمد شیراز کیانی نے معاون وکیل کے پیش ہونے پر سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بتایا جائے ملزمہ کب واپس آئیں گی اور ان کا بیرون ملک مصروفیات کا شیڈول کیا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت 6 جون کو ایان علی کو ہرصورت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ ڈالر گرل ایان علی ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد بیرون ملک جاچکی ہے۔

مزید : اسلام آباد