اگلے ماہ چین کے صدر کی دعوت پر بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کروں گا:وزیراعظم نواز شریف

اگلے ماہ چین کے صدر کی دعوت پر بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کروں گا:وزیراعظم ...
اگلے ماہ چین کے صدر کی دعوت پر بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کروں گا:وزیراعظم نواز شریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اگلے ماہ چین کے صدر کی دعوت پر بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کروں گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے چین کی قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی۔وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے چینی صدر کے دورہ چین کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کروں گا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں چین کی سفارتی اور میٹریل سپورٹ قابل تحسین ہے، چین کے پارلیمانی وفدکے دورے سے پارلیمنٹ کے مابین مضبوط روابط قائم ہوں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان سدابہار اسٹریٹجک پارٹنرشپ بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے سے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے، سی پیک خطے کے عوام کوآپس میں جوڑنے کی سوچ کا مظہر ہے اور اس منصوبے سے خطے کے ممالک کے درمیان باہمی تجارت بڑھے گی۔سربراہ چینی وفد نے پاکستان میں گرمجوش خیر مقدم پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی دورے سے پاک چین برادرانہ تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں