وہ وقت جب شراب پی کر مرنیوالے شہری کی قبر میں سانپ بیٹھ گیا، میت اتارتے ہی درجنوں بچھولپٹ گئے

وہ وقت جب شراب پی کر مرنیوالے شہری کی قبر میں سانپ بیٹھ گیا، میت اتارتے ہی ...
وہ وقت جب شراب پی کر مرنیوالے شہری کی قبر میں سانپ بیٹھ گیا، میت اتارتے ہی درجنوں بچھولپٹ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا میں کیے گئے اعمال کا نتیجہ بیشتراوقات تو دنیا میں ہی سامنے آجاتاہے لیکن خلاف شریف اقدامات کرنے کا نتیجہ دنیاوی زندگی کے بعد ہی بھگتنا پڑسکتاہے اور ایسا ہی کچھ شراب پی کر مرنیوالے شہری کیساتھ ہوا جو دنیا کے لیے بھی عبرت چھوڑ گیااور ہرکسی کو آخرت کی یاد دلاتے ہوئے توبہ کرنے پر مجبور کردیا۔

روزنامہ امت کے مطابق لانڈھی میں واقع شیر پاﺅ مولا مدد قبرستان کے گورکن ذاکر نے کئی حیرت انگیز اور عبرتناک واقعات بتائے۔ اس کا کہنا تھا کہ شراب پی کر مرنے والے ایک شخص کی میت سے درجنوں بچھو لپٹ گئے تھے۔2014ءمیں لانڈھی 89 میں زہریلی شراب پینے سے 3 افراد مرگئے تھے۔ ان میں سے ایک کے ورثا نے قبر تیار کرنے کی ہدایت کی۔ صبح 10 بجے قبر کھودنا شروع کی گئی، لیکن کئی گھنٹے تک مکمل نہیںکی جاسکی۔ ذاکر کے بقول محض ایک فٹ کھدائی کے بعد ہی قبر سے سانپ کے پھنکارنے کی آواز نے اسے ڈرادیا تھا۔ بڑی مشکل سے اس نے جیسے تیسے قبر کھودی اور جنازے کا انتظار کرنے لگا۔ جب مرنے والے کو قبر میں اتاررہے تھے تو اچانک بھورے اور کالے رنگ کے درجنوں بچھو قبر سے نکل آئے اور میت سے لپٹ گئے۔ موقع پر موجود افراد ڈر کر پیچھے ہٹ گئے اور ہدایت دی کہ جلدی سے قبر کو ڈھانپ دو۔

مزید : ڈیلی بائیٹس