پاکستان ایئرفورس کے وہ آفیسر جو ایک اور ملک کی فضائیہ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں،انتقال کرگئے،یہ کون تھے؟جان کر آپ کو بے حد حیرت ہوگی اور فخر بھی

پاکستان ایئرفورس کے وہ آفیسر جو ایک اور ملک کی فضائیہ کے سربراہ بھی رہ چکے ...
پاکستان ایئرفورس کے وہ آفیسر جو ایک اور ملک کی فضائیہ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں،انتقال کرگئے،یہ کون تھے؟جان کر آپ کو بے حد حیرت ہوگی اور فخر بھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)زمبابوے کی حکومت اور وزیردفاع کی طرف سے پاکستان ایئرفورس کے سابق ایئرمارشل عظیم داؤد پوتا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی میں 1965 ء کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو سابق ایئرمارشل عظیم داؤد پوتا انتقال کرگئے تھے جس پر زمبابوے نے اظہار تعزیت کا اظہار کیا۔عظیم داؤد پوتا پاکستان کے علاوہ زمبابوے ایئرفورس میں ایئرمارشل چیف کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔زمبابوے کی فضائیہ کی جانب سے عظیم داؤد پوتا کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ ایئرمارشل(ر) داؤد پوتا کو زمبابوے فضائیہ میں شاندار کارکردگی کمانڈر کے طور پر خدمات سر انجام دینے پر حکومت کی طرف سے زمبابوے آرڈر آف میرٹ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
عظیم داؤد پوتا اور ان کی 20 پائلٹس اور 18 انجینئرز اور تین ایئرٹریفک کنٹرولر ز پر مشتمل ٹیم نے زمبابوے فضائیہ میں 1983 سے لیکر 1986 تک خدمات سرانجام دیں۔زمبابوے کے جنرل کی طرف سے کہا گیا کہ وہ زمبابوے کے کمانڈر انچیف اور صدر رابرٹ موگابے کی جانب سے ایک وفد پاکستان بھیجے گے جو کہ پاکستان سے اظہار تعزیت کرے گا۔یاد رہے کہ 1965 ء کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو ایئرمارشل(ر) عظیم داؤد پوتا 84 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

مزید :

قومی -