اسلامی فوجی اتحادنہ تو کسی ملک کے لیے ہے اور نہ ہی کسی کے خلاف ہے :ترجمان دفتر خارجہ

اسلامی فوجی اتحادنہ تو کسی ملک کے لیے ہے اور نہ ہی کسی کے خلاف ہے :ترجمان دفتر ...
اسلامی فوجی اتحادنہ تو کسی ملک کے لیے ہے اور نہ ہی کسی کے خلاف ہے :ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت کوسمجھنا ہوگا کہ مسئلہ کشمیرکا واحد حل حق خودارادیت ہے۔ اسلامی فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف ہے، یہ اتحاد نا تو کسی ملک کیلئے ہے نا ہی کسی کے خلاف ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈ یا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی ہر پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے، نئی دلی پاکستان پردہشت گردی کا الزام لگا کراپنی دہشت گردی نہیں چھپاسکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کے بیان کا پس منظرمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور کنٹرول لائن کی کی خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطے کارآمدہیں،دونوں ملکوں کو مشترکہ چیلنجز کا مل کرجواب دینا ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کوسمجھنا ہوگا کہ مسئلہ کشمیرکا واحد حل حق خودارادیت ہے۔ اسلامی فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف ہے، یہ اتحاد نا تو کسی ملک کیلئے ہے نا ہی کسی کے خلاف ہے۔ نفیس ذکریانے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی ہر پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے، نئی دلی پاکستان پردہشت گردی کا الزام لگا کراپنی دہشت گردی نہیں چھپاسکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کے بیان کا پس منظرمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور کنٹرول لائن کی کی خلاف ورزی ہے۔

مزید : قومی