ہوٹل کا ان پڑھ ویٹر ہیکنگ کی بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ، سمارٹ فونز اور کریڈ کارڈز تک ہیک کر سکتا ہے

ہوٹل کا ان پڑھ ویٹر ہیکنگ کی بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ، سمارٹ فونز اور ...
ہوٹل کا ان پڑھ ویٹر ہیکنگ کی بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ، سمارٹ فونز اور کریڈ کارڈز تک ہیک کر سکتا ہے
ہوٹل کا ان پڑھ ویٹر ہیکنگ کی بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ، سمارٹ فونز اور کریڈ کارڈز تک ہیک کر سکتا ہے
ہوٹل کا ان پڑھ ویٹر ہیکنگ کی بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ، سمارٹ فونز اور کریڈ کارڈز تک ہیک کر سکتا ہے
ہوٹل کا ان پڑھ ویٹر ہیکنگ کی بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ، سمارٹ فونز اور کریڈ کارڈز تک ہیک کر سکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کہا جا تا ہے کہ کچھ بھی سیکھنے کیلئے کسی استاد یا ٹرینر کی ضرور ت ہوتی ہے مگر ہوٹل میں کام کرنے والے اس پاکستانی نوجوان نے ا س بات کو غلط ثابت کر دیا ، اصغر علی نے کسی استاد کے بغیر ہیکنگ سیکھ رکھی ہے جو سمارٹ فونز اور کریڈٹ کارڈز کو بھی باآسانی ہیک کر سکتاہے ۔

”پرو پاکستانی “ کے مطابق نوجوان اصغر علی ایک مقامی ہوٹل میں ویٹر کے طور پر ملازم ہے جس نے اپنی مدد آپ کے تحت ہیکنگ بھی سیکھ رکھی ہے اور اس حوالے سے وہ بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے جو سمارٹ فونز اورکریڈٹ کارڈز کو ہیک کرنے کے ساتھ ساتھ جعلی پیجز بھی بنا سکتا ہے ، ویب پیجز پر ایس کیو ایل سکرپٹس ڈال سکتا ہے اور مال ویئر کو استعمال کرتے ہوئے سافٹ ویئرز کیلئے جعلی سائن بھی تیار کر سکتا ہے جبکہ جے پی جی امیجز میں سکرپٹ بھی شامل کر سکتا ہے ۔وہ ماضی میں بنگلہ دیش کے نامور ہیکنگ گروپ کیساتھ کام بھی کر چکا ہے ۔

اصغر کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ سے کاپی کردہ اور پہلے سے تیار شدہ کمانڈز کو استعمال کر سکتا ہے جبکہ اس کا زیادہ تر کام ہدایات ، گائیڈز اور ویب پر موجود مرحلہ با مرحلہ ٹٹوریلز پر مبنی ہے ۔اس نے لوگوں کو اپنی پارٹیشنز کو محفوظ رکھنے کیلئے پیڈ ”اینٹی وائرس“ اور”فولڈر والیٹ“ کو استعمال کریں اور اپنے کمپیوٹر کو محفوظ رکھنے کیلئے اپنے براﺅزر پر اپنے پاس ورڈز استعمال نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ملازمت کے بعد وہ انٹرنیٹ پر ہیکنگ کی مشقیں سیکھتا ہے اور پھر ان سے استفادہ حاصل کر تا ہے۔ تعلیم سے محروم اس نوجوان نے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے پاکستان میں مشہور سیکیورٹی ماہرین کو بھی حیران کر رکھا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنے والے کشمیری کھلاڑیوں کو ۔۔۔تشویشناک خبر آگئی

اصغر علی کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے جو مالی حالات کی وجہ سے اپنی تعلیم بھی مکمل نہیں کر پایا تاہم انگلش کی تھوڑی بہت سمجھ بوجھ کے ساتھ وہ ”گوگل “اور” یو ٹیوب“ پر موجود ٹٹوریلز کی بدولت ہیکنگ میں پوری کمانڈ حاصل کر چکا ہے ۔
اصغر علی نے فیس بک اور سکائپ پر اپنے اکاﺅنٹ بنا رکھے ہیں مگر ایک روز انہیں اچانک ہیک کر لیا گیا جس کے بعد اصغر علی نے ہیکنگ سیکھنے کا فیصلہ کیا اور پھر اپنی مدد آپ کے تحت اس نے وہ تمام صلاحیتوں کو حاصل کر لیا جو ایک ہیکر کیلئے ضروری ہوتی ہیں ۔
اپنے بیان میں اصغر علی کا کہنا ہے کہ ہیکنگ سیکھنے کے جنون کے بعد کھانا پینا اور نیند دوسری ترجیخات میں شامل ہو گئیں اور پوری توجہ ہیکنگ سیکھنے کیلئے وقف کر دی اور ایک روز اس نے غیر ملکی نیوز چینل کی ویب سائیٹ کو ہیک کر دکھایا جس کا پتہ چلنے کے بعد اصغر علی کے اہل خانہ نے انٹرنیٹ سے دور رہنے اور ہیکنگ چھوڑنے کا حکم دیدیا ۔

عدالت نے نرگس کو گوجرانوالہ میں سٹیج ڈرامہ کرنے سے روک دیا

اصغر علی نے اپنی صلاحیتوں کی بناءپر سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت کیلئے اپلائی کیا مگر انہوںنے درخواست یہ کہہ کر مسترد کر دی وہ قابل بھروسہ نہیں ہے اور ا ن کی ویب سائیٹ کو بھی ہیک کر سکتا ہے ۔
پاکستانی نوجوان نے مذاق مذاق میں اپنے ہوٹل کے دوستوں کے فیس بک اکاﺅنٹ بھی ہیک کر لیے جبکہ وہ سمارٹ فونز اورکریڈٹ کارڈز کو بھی ہیک کرنا جانتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ با صلاحیت نوجوان جعلی پیجز بھی بنا سکتا ہے ، ویب پیجز پر ایس کیو ایل سکرپٹس ڈال سکتا ہے اور مال ویئر کو استعمال کرتے ہوئے سافٹ ویئرز کیلئے جعلی سائن بھی تیار کر سکتا ہے جبکہ جے پی جی امیجز میں سکرپٹ بھی شامل کر سکتا ہے ۔

مزید :

قومی -