خیبرپختونخواحکومت شہبازشریف کے نقش قدم پر ، میٹروکے بعد دانش سکول کی طرز پر تعلیمی منصوبہ بھی شروع کردیا

خیبرپختونخواحکومت شہبازشریف کے نقش قدم پر ، میٹروکے بعد دانش سکول کی طرز پر ...
خیبرپختونخواحکومت شہبازشریف کے نقش قدم پر ، میٹروکے بعد دانش سکول کی طرز پر تعلیمی منصوبہ بھی شروع کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت ، پنجاب حکومت کے نقش قدم پر چل پڑی اور میٹروبس کے بعد دانش سکول کی طرز پر ’زمنگکورماڈل انسٹی ٹیوٹ فارسٹیٹ چلڈرن‘ کے نام سے تعلیمی منصوبہ شروع کردیا ہے ، اس سے پہلے پی ٹی آئی کی طرف سے حکومت پنجاب کے منصوبے دانش سکول سسٹم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتارہا۔

تفصیلات کے مطابق ’زمنگکور‘ پروگرام کا اعلان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نومبر2016ء میں کیاتھا جس میں زیرتعلیم وہ بچے ہیں جن کوسٹریٹ بوائز کہاجاتاہے،یہ کچرااٹھاتے یا بھیک مانگتے اور سڑکوں پر سوتے تھے ، اسی مناسبت سے اس سکول کا نام بھی ’زمنگکورماڈل انسٹی ٹیوٹ فارسٹیٹ چلڈرن ‘رکھاگیا یعنی گلیوں میں گھومنے والے بچوں کو ریاست کے بچے بنایاجاسکے۔

زمنگور کی ویب سائٹ کے مطابق بچوں کو بہترمستقبل کیلئے بہترین تعلیم دی جارہی ہے اور محدود تعداد میں بچے وہیں پر مقیم ہیں ، اس تعلیمی نظام کی وجہ سے بچوں کی زندگیاں بدل جائیں گی ۔

یادرہے کہ اس سے پہلے اسی طرز کا منصوبہ دانش سکول کے نام سے پنجاب میں کام کررہاہے جس میں میرٹ کی بنیاد پر غریب بچوں کو بہترین سہولیات والے سکول میں داخلہ دیا جاتاہے ۔ 

مزید : پشاور