مصباح الحق کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا:چیئرمین پی سی بی شہریار خان

مصباح الحق کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا:چیئرمین پی سی بی شہریار ...
مصباح الحق کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا:چیئرمین پی سی بی شہریار خان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ مصباح الحق کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق شہریار خان نے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مصباح کی جتنی تعریف کروں اتنی کم ہے،ہر جگہ مصباح کی تعریف ہوتی ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کیلئے مصباح کی بہت زیادہ خدمات ہیں،کپتان نے جو مثال قائم کی اس سے کھلاڑی سیکھتے ہیں،مصباح الحق نے اپنی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو نمبر ون بنوایا۔یاد رہے کہ مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز ان کی آخری سیریز ہوگی۔

مزید : کھیل