87فیصد پاکستانی فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام کی حمایت کرتے ہیں : گیلپ سروے میں انکشاف

87فیصد پاکستانی فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام کی حمایت کرتے ہیں : گیلپ سروے میں ...
87فیصد پاکستانی فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام کی حمایت کرتے ہیں : گیلپ سروے میں انکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گیلانی ریسرچ فاﺅنڈیشن کے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 87فیصد پاکستانیوں نے فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام کی حمایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ”گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان “ کی جانب سے کیے گئے حالیہ سروے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے 87فیصد پاکستانی فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام کی حمایت کرتے ہیں ۔

6مارچ سے 13مارچ تک جاری رہنے والے سروے میں ملک کے چاروں صوبوں کے شہری و دیہی علاقوں میں بسنے والے 1833مرد و خواتین نے رائے دی ۔

سروے میں ملک کے چاروں صوبوں میں مقیم مرد و خواتین سے پوچھا گیا کہ ”کیا آپ فوجی عدالتوں کے قیام یا دوبارہ قیام کی ذاتی طور پر حمایت کرتے ہیں ؟ جس کے جواب میں 49فیصد لوگوں نے جواب دیا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام کی بھرپور حمایت کر تے ہیں جبکہ 38فیصد شہریوں نے کچھ حد تک اس فیصلے کی حمایت کی ۔

’’آپ یہ کام نہیں کر سکتی ‘‘، عدالت نے سٹیج اداکارہ نرگس کو واضح ہدایت کر دی

سروے میں حصہ لینے والے 8فیصد لوگوں نے فوجی عدالتوں کے قیام یا دوبارہ قیام کے فیصلے کی کچھ حد تک مخالفت کی جبکہ 5فیصد نے اس فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا ۔

مزید : قومی