بالی ووڈ کے دومعروف اداکار پارٹی کے دوران ایک اداکارہ کے پیچھے حقیقی زندگی میں الجھ پڑے لیکن پھر اداکارہ نے بیچ میں آکر ۔۔۔بالی ووڈ میں نیا لو ٹرائی اینگل سامنے آگیا

بالی ووڈ کے دومعروف اداکار پارٹی کے دوران ایک اداکارہ کے پیچھے حقیقی زندگی ...
بالی ووڈ کے دومعروف اداکار پارٹی کے دوران ایک اداکارہ کے پیچھے حقیقی زندگی میں الجھ پڑے لیکن پھر اداکارہ نے بیچ میں آکر ۔۔۔بالی ووڈ میں نیا لو ٹرائی اینگل سامنے آگیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے فلمی ستاروں کے درمیان محبت ہو جانا ایک عام سی بات ہے لیکن اگر کوئی لو ٹرائی اینگل سامنے آجائے تو پھر ہنگامہ کھڑا ہو جاتا ہے ۔ویسے تو سلمان خان ،ایشوریہ رائے اور ویویک آبرائے ، سلمان خان ،قطرینہ کیف اور رنبیر کپور ،شاہد کپور ،کرینہ کپور اور سیف علی خان ، رنویر سنگھ ،دپیکا پڈکون اور رنبیر کپورکے لو ٹرائی اینگل کے چرچے تو ساری دنیا کو پتہ ہیں لیکن اب بالی ووڈ میں ایک اور لو ٹرائی اینگل سامنے آگیا ہے ۔

مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے : امریکی فیشن ماڈل بھی ٹرمپ کیخلاف میدان میں آگئی

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور کی محبت میں مبتلا فرحان خان اور آدتیہ رائے کپور میں لفظی تکرار ہو گئی ۔رپورٹ کے مطابق تینوں فلمی ستارے ایک پارٹی میں موجود تھے ،اس موقع پر شردھا کپور اپنے سابق بوائے فرینڈ آدتیہ رائے کپور کے قریب گئیں تو یہ بات فرحان اختر کو پسند نہ آئی ۔شردھا کپور کی محبت میں مبتلا فرحا ن اختر نے جب یہ قربت ہضم نہ ہوئی تو انہوں نے آدتیہ رائے کپور کے پاس جا کر بحث شروع کردی ۔دونوں فلمی ستاروں میں لفظی تکرار کا سلسلہ جاری تھا کہ شردھا کپور نے درمیان میں آکر معاملے کو ٹھنڈا کردیا ۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر اس تکرار کے بعد کافی پریشان ہو گئے جس پر شردھا کپور نے ان کے گھر جا کر معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی ۔واضح رہے کہ 2013میں فلم ”عاشقی ٹو“کے بعد آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب آگئے تھے ۔

مزید : تفریح