ایف آئی اے نے نوکری کا جھانسہ دیکر قابل اعتراض ویڈیوبنانیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے نوکری کا جھانسہ دیکر قابل اعتراض ویڈیوبنانیوالے ملزم کو گرفتار ...
ایف آئی اے نے نوکری کا جھانسہ دیکر قابل اعتراض ویڈیوبنانیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے نے نوکری کا جھانسہ دیکر قابل اعتراض ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے سائبر کرائم کی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سقت الرحمان نے ویب سائٹ پر ہوٹل میں استقبالیہ کی نوکری کا اشتہار دیا تھا جس کے بعد لڑکی نے اس سے رابطہ کیا اور بعد ازاں ملزم نے لڑکی کو بہلا پھسلا کر اپنے پاس بلایا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قابل اعتراض ویڈیو بنالی۔ملزم لڑکی کو ویڈیو کی بناء پر بلیک میل کرتا رہا اور لڑکی کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا  اور اس کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

لاہور -