امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب اور سعودی وزیر مذہبی امور پشاور پہنچ گئے

امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب اور سعودی وزیر مذہبی امور ...
امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب اور سعودی وزیر مذہبی امور پشاور پہنچ گئے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امام کعبہ شیخ صالح بن محمد الطالب اور سعودی وزیر برائے مذہبی امور  خصوصی طیارے کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ،

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے منعقد کی جانیوالی تین روز ہ عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد ابراہیم اور سعودی عرب کے وزیرمذہبی امور الشیخ صالح بن عزیز آل شیخ بھی پشاور پہنچ چکے ہیں۔امام کعبہ او ر سعودی وزیر کا گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ،علامہ طاہر محمود اشرفی  اور مولانا فضل الرحمان نے پرتپاک استقبال کیا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری اور اکرم خان درانی بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ بحرین کے ممبر سینیٹ عادل عبدالرحمان بھی پشاور ایئرپورٹ پر موجود تھے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امام کعبہ اضاخیل اجتماع میں  خطبہ جمہ بھی دیں گے اور نماز بھی پڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امام کعبہ کی پاکستان آمد پوری قوم کیلئے باعث سعادت ہے، خوش قسمتی ہے کہ ہماری سرزمین پرحرمین شریفین کی اہم شخصیات آئی ہیں۔امام کعبہ 9 اپریل کو لاہور میں مرکزی جمعیت اہل حدیث اور پاکستان علما کونسل کے مرکزی دفاتر کا دورہ بھی کریں گے جبکہ راوی روڈ میں ’’اہل حدیث علما کنونشن ‘‘ سے بھی خطاب کریؓں گے ۔

مزید : پشاور