”لگتا ہے ایمے جیکسن کو کم پیسے ملے، ویرات کوہلی بھی اس سے اچھا ڈانس کر سکتا ہے “، آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں ڈانس پرفارمنس پر کرکٹ لورز کی برطانوی اداکارہ پرشدید تنقید

”لگتا ہے ایمے جیکسن کو کم پیسے ملے، ویرات کوہلی بھی اس سے اچھا ڈانس کر سکتا ...
”لگتا ہے ایمے جیکسن کو کم پیسے ملے، ویرات کوہلی بھی اس سے اچھا ڈانس کر سکتا ہے “، آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں ڈانس پرفارمنس پر کرکٹ لورز کی برطانوی اداکارہ پرشدید تنقید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کی افتتاحی تقریب میں ناقص پرفارمنس پر برطانوی اداکارہ ایمے جیکسن شدید تنقید کی زد میں آگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں ڈانس پرفارمنس کے بعد برطانوی اداکارہ اور ماڈل ایمے جیکسن جیسے ہی سٹیج سے اتری تو سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

کرکٹ لورز نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ”لگتا ہے آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں ایمے جیکسن کو کم پیسے دیے تھے “۔

ایک بھارتی شہری نے اپنے ٹویٹ میں اداکارہ کی ڈانس پرفارمنس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایمے جیکسن کو تو اپنے خود کے سٹیپ بھول گئے ۔

ایک لڑکی نے انڈین کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایمے جیکسن کی ڈانس پرفارمنس افتتاحی تقریب کا مزاحیہ ترین پارٹ تھا ، انتظامیہ کو چاہئے تھا کہ سنی دیول کو بلا لیتے کم از کم اس کا ڈانس ایمے سے بہتر ہے ۔

فرحان حیات نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ جس طرح ایمے جیکسن نے پرفارم کیا اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ آئی پی ایل والوں نے اسکے پیسے نہیں دیے ۔

ایک شہری نے تو یہ تک کہہ دیا کہ ویرات کوہلی بھی ایمے جیکسن سے اچھا ڈانس کر سکتا ہے ۔

Emy Jeckson in IPL 2017 by dailypakistan

مزید : کھیل