عمران خان بلیک میل ہوئے، ناصر درانی کے کہنے پر نیا آئی جی خیبر پختونخوا لگا رہے ہیں : رﺅف کلاسرا کا انکشاف

عمران خان بلیک میل ہوئے، ناصر درانی کے کہنے پر نیا آئی جی خیبر پختونخوا لگا ...
عمران خان بلیک میل ہوئے، ناصر درانی کے کہنے پر نیا آئی جی خیبر پختونخوا لگا رہے ہیں : رﺅف کلاسرا کا انکشاف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی رﺅف کلاسرا نے کہا ہے کہ عمران خان ایک ہی چیز پر بلیک میل ہوئے ہیں جو سابق آئی جی خیبر پختونخوا کے کہنے پر نیا آئی جی لگا رہے ہیں ۔

چینل 92نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے رﺅف کلاسرا نے کہا کہ عمران خان ناصر درانی کے کہنے پر مسعود صاحب کو نیا آئی جی لگا رہے ہیں ۔”سابق آئی جی ناصر درانی جاتے جاتے ایک ایسے بندے کو عہدہ دلوا کر چلے گئے جسے وہ خود اچھا سمجھتے ہیں “۔

رﺅف کلاسرا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیاناصر درانی یہ چاہتے ہیں کہ میرے جانے کے بعد کوئی اچھا افسر نہ آجائے کہ لوگ مجھے بھول جائیں اور نئے افسر کا ذکر کرنا شروع کر دیں ۔ ”آپکو زبیر محمود جیسے ، میر زبیر جیسے ایماندار یا کلیم امام جیسے افسر نہیں آتے “۔

انکا کہنا تھا کہ ناصر درانی عمران خان کے خلاف بھی زیادتی کر کے گئے ہیں کیونکہ عمران خان انکو اچھا سمجھتے تھے اور ان کے مشورے پر عمل کیاجبکہ انہوں نے پرویز خٹک کے ساتھ بھی زیادتی کی ہے کہ عمران خان کے ذریعے اپنا بند ہ رکھوا لیا ہے ۔” ناصردرانی نے کے پی محکمہ پولیس ، حکومت اور عمران خان کے ساتھ بھی زیادتی کی ہے “۔انہیں چاہیئے تھا کہ عمران خان کو اچھے لوگوں کے نام دیتے ۔

مزید : پشاور