”تیز بارشوں کے دوران قبرستان میں پانی بھرنے سے کچھ قبریں بیٹھ گئیں جن میں ایک قبر ایسی بھی تھی جس میں سے آواز آئی کہ ۔۔۔“گورکن نے اپنی زندگی کا ایسا واقعہ بیان کر دیا کہ جان کر آ پ کا ایمان بھی تازہ ہو جائے گا

”تیز بارشوں کے دوران قبرستان میں پانی بھرنے سے کچھ قبریں بیٹھ گئیں جن میں ...
”تیز بارشوں کے دوران قبرستان میں پانی بھرنے سے کچھ قبریں بیٹھ گئیں جن میں ایک قبر ایسی بھی تھی جس میں سے آواز آئی کہ ۔۔۔“گورکن نے اپنی زندگی کا ایسا واقعہ بیان کر دیا کہ جان کر آ پ کا ایمان بھی تازہ ہو جائے گا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لانڈھی میں واقع شیر پاﺅ مولا مدد قبرستان کے گورکن ذاکر نے بتایا کہ اس قبرستان میں ایک انتہائی پاکباز خاتون کی قبر بھی ہے ،بارشوں میں اس قبر کا میں شگاف پڑ گیا تھا توآواز آئی کہ اسے درست کیا جائے ۔

روزنامہ امت کے مطابق گورکن ذاکر کا مزید کہنا تھا کہ اس کے دادا مبارک علی شاہ نے بایا تھا کہ اس قبرستان میں ایک پاکباز خاتون کی قبر بھی ہے۔ 2007ءمیں تیز بارشوں کے دوران قبرستان میں پانی بھرنے سے کچھ کچی قبریں بیٹھ گئی تھیں۔ ان خاتون کی قبر کے سرہانے بھی شگاف پڑگیا تھا۔ جب اس (گورکن)کے دادا وہاں پہنچے توآواز آئی کہ ”میری قبر درست کرو، بے پردگی ہورہی ہے“۔

اس پر خاتون کے ورثا کو اطلاع دی گئی اور ان کی موجودگی میں قبر کی مرمت کردی گئی۔ ذاکر کا کہنا تھا کہ اس کے دادا ایک بار مذکورہ قبرکے قریب سے گزرے تو اندر سے تلاوت قرآن پاک کی آواز آرہی تھی۔ ان خاتون کے حوالے سے پتہ چلا تھا کہ وہ انتہائی دین دار تھیں اور انہوں نے گھر میں مدرسہ کھولا ہوا تھا۔ انہوں نے علاقے کی کئی بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم دی۔

مزید : کراچی