ریحام خان اور خاتون صحافی مہر تارڑ کے درمیان ٹویٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ریحام خان اور خاتون صحافی مہر تارڑ کے درمیان ٹویٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق خاتون صحافی مہر تارڑ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا کہ ریحام کے مطابق پی ٹی آئی میں شریف فیملی کی عورتیں نہیں ہیں۔ انھوں نے لکھا کہ ریحام کی جانب سے یہ انتہائی نیچ حرکت ہے اور اس پر افسوس ہواہے۔جس پر ریحام خان بھی میدان میں آ گئیں اور ٹویٹ داغ دیا جس میں ان کا کہناتھا کہ اگر مہر صحافی ہیں تو انھیں حقائق بھی بتانا چاہئے۔ انھوں نے مہر کو کہاکہ ایسے اوچھے حملوں سے پہلے وہ بیان سن لیں، پروپیگنڈا سے پہلے حقائق جاننا ضروری ہیں۔