پی ایس ایکس) میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 47 ہزار 356 پوائنٹس کی سطح پر آگیا

پی ایس ایکس) میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 47 ہزار 356 پوائنٹس کی سطح پر آگیا
پی ایس ایکس) میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 47 ہزار 356 پوائنٹس کی سطح پر آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منفی رجحان رہا ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو نہ صرف کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا بلکہ کے ایس ای 100 انڈیکس بھی 47 ہزار 356 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج (جمعرات کو)221 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث انڈیکس47 ہزار 356 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 6 کروڑ 30 لاکھ 43 ہزار 210 حصص کی خرید و فروخت ہوئی جن کی مجموعی مارکیٹنگ ویلیو 6 ارب 20 کروڑ 32 لاکھ 93 ہزار 194 روپے رہی۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر362 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 118 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ،216 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی اور 28 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

مزید : بزنس