سونے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی، فی تولہ سونا 50 ہزار 750 روپے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی، فی تولہ سونا 50 ہزار 750 روپے کا ہوگیا
سونے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی، فی تولہ سونا 50 ہزار 750 روپے کا ہوگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 50 ہزار 750 روپے کا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر ، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 50 ہزار 800 روپے سے کم ہو کر 50 ہزار 750 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 42 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 43 ہزار 542 روپے سے کم ہو کر 43 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزید : بزنس