بلاول بھٹوسے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹوسے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
بلاول بھٹوسے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری سے مرکزی ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے رہنماوں نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

سندھ میں 60ہزار اساتذہ کی کمی، 70فیصد دیہات میں پرائمری تعلیم کی سہولیات نہیں، ایم کیو ایم بھتے کے لئے فیکٹریاں جلا دیتی ہے:خورشید شاہ

تفصیلات کے مطابق بلاو ل بھٹوزرداری اور دیگرپارٹی رہنماوں کی ملاقات لاہور میں واقع بلاول ہاوس میں ہوئی ،دوران ملاقات بلاو ل بھٹو نے پارٹی سیاسی رہنماوں کو عوامی مسائل پراحتجاجی مظاہروں کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ لوڈشیڈنگ ہو یا اداروں کی نجکار ی ہمیں حکومت کو ہر میدان میں ٹف ٹائم دینا ہے،حکومت نے انتخابات میں عوام سے کیے وعدے پورے نہیں کیے ،یہی وجہ ہے کہ قوم پانامالیکس کے فیصلے کاشدت اور بے صبری سے انتظارکررہی ہے۔ ہم تنظیم سازی کا عمل ایک ماہ میں مکمل کرکے حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے اور قوم سے کیے جھوٹے وعدوں کا جواب لیں گے ۔

مزید :

لاہور -