بری کارکردگی دکھانے پر بی پی گلوبل کے سی ای او کی تنخواہ 8 ملین ڈالر کم کردی گئی

بری کارکردگی دکھانے پر بی پی گلوبل کے سی ای او کی تنخواہ 8 ملین ڈالر کم کردی ...
بری کارکردگی دکھانے پر بی پی گلوبل کے سی ای او کی تنخواہ 8 ملین ڈالر کم کردی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کمزور پرفارمنس دکھانے پر برطانوی آئل کمپنی بی پی گلوبل کے چیف ایگزیکٹو بوب ڈوڈلی کی تنخواہ میں 8 ملین ڈالر (تقریباً 84 کروڑ روپے ) کی کٹوتی کردی گئی ہے جس کے بعد ان کی تنخواہ 19 اعشاریہ 6 ملین ڈالر سے کم ہو کر 11 اعشاریہ 6 ملین ڈالر سالانہ رہ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2015 میں بوب ڈوڈلی کی قیادت میں بی پی گلوبل کو 5 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوا اور کمپنی کے شیئرز کی قیمتیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ بری پرفارمنس کے باوجود کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تنخواہ 2016 میں 20 فیصد بڑھا دی گئی۔

9 سالہ بچہ گُم ہوگیا، خاندان والوں نے پولیس کے ساتھ مل کر گھر تو کیا پورا شہر چھان ڈالا، لیکن بچہ دراصل کمرے میں ہی موجود تھا، بالآخر کہاں سے ملا؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی پر قابو رکھنا مشکل ہوجائے گا

چیف ایگزیکٹو کی تنخواہ بڑھنے پر شیئر ہولڈرز شدید غصے میں آگئے اور کمپنی کے ایگزیکٹو بورڈ کے خلاف احتجاج کیا ۔ شیئر ہولڈرز کے احتجاج کے بعد بوب ڈوڈلی کی تنخواہ میں کٹوتی کیلئے ووٹنگ کرائی گئی جس میں 59 فیصد ووٹرز نے ان کی تنخواہ اور مراعات میں کٹوتی کے حق میں ووٹ دیا ۔ شیئر ہولڈرز کے ووٹ کے بعد بوب ڈوڈلی کی تنخواہ میں 40 فیصد کٹوتی کردی گئی اور انہیں 8 ملین ڈالر سے محروم کردیا گیا ۔

مزید : بزنس