ماضی کے اداکار ونود کھنہ آج کل کن حالات میں ہیں ،جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

ماضی کے اداکار ونود کھنہ آج کل کن حالات میں ہیں ،جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر ...
ماضی کے اداکار ونود کھنہ آج کل کن حالات میں ہیں ،جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ماضی میں فلموں کی دنیا میں راج کرنے والے ونود کھنہ کینسر کا شکار ہو کر اتنے کمزور ہو چکے ہیں کہ انہیں پہنچاننا بھی مشکل ہو گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا میں آج کل بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ونود کھنہ کی ایک تصویر وائرل ہے جس میں وہ اپنے گھر والوں کے ہمراہ ممبئی کے نجی اسپتال میں مریضوں کے لیے مخصوص کپڑے پہنے نظر آرہے ہیں، تصویر میں وہ اس قدر لاغر ہیں کہ انہیں پہچاننا بھی مشکل ہے۔

گو کہ ونود کھنہ اب بڑی اسکرین پر کم ہی نظر آتے ہیں لیکن وہ سیاسی میدان میں کافی فعال ہیں، ان کا تعلق بھارتی حکمران جماعت بی جے پی سے ہے اور وہ بھارتی پنجاب کے علاقے گورداس پور سے بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا کے رکن بھی ہیں۔

ان کی بیماری اور صحت کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو کچھ بھی بتانے سے انکار کردیا ہے تاہم ان کے بڑے بیٹے راہول کھنہ کا کہنا ہے کہ ونود کھنہ کو جمعے کے روز جسم میں پانی کی شدید کمی کے بعد اسپتال لایاگیا تھا جہاں ان کا علاج اب بھی جاری ہے اور اب وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ونود کھنہ نے دو ماہ قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہیں کینسر کا مرض ہے لیکن ان کا علاج کامیابی سے جاری ہے۔ اس وقت بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں مثانے کا کینسر ہے لیکن اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

مزید : تفریح