ترک جنگی طیاروں کی کرد شدت پسندوں کے خلاف کارروائی،16دہشت گرد ہلاک

ترک جنگی طیاروں کی کرد شدت پسندوں کے خلاف کارروائی،16دہشت گرد ہلاک
ترک جنگی طیاروں کی کرد شدت پسندوں کے خلاف کارروائی،16دہشت گرد ہلاک

  

دیار باقر(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکی کے جنگی طیاروں نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں حملہ کرکے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی سرحد سے متصل اور پہاڑوں سے گھرے سورکا علاقہ میں ایک فوجی چوکی پر پی کے کے کے انتہاپسندوں نے حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس میں ایک فوجی اہلکار زخمی وہ گیا۔بعد ازاں جوابی کارروائی کے لیے ترک فوج نے پہلے ایک ڈرون بھیجا جس نے دہشت گردوں کا پتہ لگایا۔ ا س کے بعد ایف 16 جیٹ طیاروں کے ذریعہ حملہ کیا گیا جس سے شدت پسند تنظیم کے 16دہشت گرد ہلاک ہو گئے ،اس حملے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ،کرد شدپسندوں کے حملے میں زخمی ترکی فوجی اہلکار کو مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سال 1984ء سے اب تک ترکی کے خلاف پی کے کے کے حملوں میں 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی