’سعودی عرب ہمارے ملک میں دہشتگردی کروارہا ہے‘ بڑے اسلامی ملک کے سربراہ نے سنگین ترین الزام لگادیا، یہ ایران نہیں بلکہ۔۔۔

’سعودی عرب ہمارے ملک میں دہشتگردی کروارہا ہے‘ بڑے اسلامی ملک کے سربراہ نے ...
’سعودی عرب ہمارے ملک میں دہشتگردی کروارہا ہے‘ بڑے اسلامی ملک کے سربراہ نے سنگین ترین الزام لگادیا، یہ ایران نہیں بلکہ۔۔۔

  

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران اور سعودی عرب ایک دوسرے پر اپنے ممالک میں مداخلت اور شدت پسندانہ کارروائیاں کروانے کے الزامات عائد کرتے رہتے تھے۔ اب عراق نے بھی سعودی عرب پر انتہائی سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔ دمشق انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”سعودی عرب ہمارے ملک میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔میرے ملک کے لوگوں کے پاس سعودی عرب پر یہ شبہ کرنے کی تمام وجوہات موجود ہیں کہ وہ خطے میں دہشت گردی کی معاونت کر رہا ہے۔“

’سعودی عرب نے ایٹم بم حاصل کرنے کیلئے اب۔۔۔‘ ایسی خبر منظر عام پر آگئی کہ بڑے بڑے طاقتور ممالک کی نیندیں اُڑگئیں

لبنانی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حیدرالعبادی کا کہنا تھا کہ ”کئی سعودی شہری عراق میں دہشت گردانہ آپریشنز کر چکے ہیں چنانچہ ہر عراقی شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ سعودی عرب کے دہشت گردوں کا حامی ہونے پر یقین رکھے۔“ ایک سوال کے جواب میں العبادی نے کہا کہ ”سعودی عرب کی یہ سوچ سراسر غلط ہے کہ عراق، ایران کے کنٹرول میں ہے۔ ایسا بالکل نہیں ہے۔“ انٹرویو میں شام کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ”شام میں بشارالاسد کی حکومت کو گرانے پر جو رقم خرچ کی جا رہی ہے وہ شام میں دیگر منصوبوں پر خرچ کی جانی چاہیے۔کچھ طاقتیں شام کے ٹکڑے کرنا چاہتی ہیں، مگر یہ ریڈ لائن ہے۔ عرب ممالک کو چاہیے کہ وہ شام میں جنگ کی آگ کو بجھانے میں کردار ادا کریں۔جتنی رقم شام کو تقسیم کرنے پر خرچ کی جا رہی ہے یہ عرب ممالک کی ترقی پر لگائی جاتی تو پوری عرب دنیا جنت بن جاتی۔“

مزید : عرب دنیا