سینٹ پیٹرز برگ کی عمارت میں زوردار دھماکہ،ایک شخص زخمی ،سیکیورٹی اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

سینٹ پیٹرز برگ کی عمارت میں زوردار دھماکہ،ایک شخص زخمی ،سیکیورٹی اداروں نے ...
سینٹ پیٹرز برگ کی عمارت میں زوردار دھماکہ،ایک شخص زخمی ،سیکیورٹی اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) روس میں سینٹ پیٹرز برگ کے رہائشی علاقے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا ،تاہم کسی بھی شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے ،دھماکے سے ایک عمارت جزوی طور پر تباہ ہوئی اور ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ کے رہائشی ایریا میں زور دار دھماکے سے ایک عمارت کو جزوی نقصان پہنچا اور ایک شخص زخمی ہو گیا ،یہ دھماکہ اس مقام کے قریب ہوا ہے جہاں سے آج صبح ہی سیکیورٹی اداروں نے ایکبلڈنگ سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ پیٹربرگ کے علاقے سدویا میں ایک سکول کے قریب ہو ا جس سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ،سیکیورٹی اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ سوموار کے روز بھی روس میں ہونے والے ایک خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 13افراد ہلاک اور 55کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد پورے ملک میں سیکیورٹی انتہائی سخت ہے ۔