چین نے دوسرے ممالک کے سمندروں سے ایسی چیز چرانا شروع کردی کہ ہنگامہ برپاہوگیا، بہت سے ممالک شدید پریشان ہوگئے کیونکہ۔۔۔

Apr 06, 2017 | 07:12 PM

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں مچھلی کی کھپت اس قدر زیادہ ہے کہ اس کے اپنے پانیوں میں مچھلی ختم ہو گئی ہے اور اب اس نے دوسرے ممالک کی سمندری حدودمیں جا کر ان کی مچھلی پکڑنی شروع کر دی ہے جس سے بہت سے ہمسایہ ممالک کو پریشانی لاحق ہو گئی ہے۔ ویب سائٹ qz.comکی رپورٹ کے مطابق چینی ماہی گیر دیگر ممالک کی حدود سے ہی نہیں بلکہ عالمی پانیوں سے بھی مچھلیاں پکڑ رہے ہیں۔
چین نے اپنے پانیوں میں مچھلی کی افزائش کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں تاہم کھپت زیادہ ہونے کے باعث اس کی سمندری حدود میں مچھلی ناپید ہو گئی ہے۔ چینی حکومت نے آف شور ڈرلنگ اور مچھلیاں پکڑنے کے ایسے طریقوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس سے مچھلی کی نسل ختم ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، مگر پھر بھی اسے اپنے پانیوں میں مچھلی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

امریکی فوج کے اہم ترین راز چوری ہوگئے، کس ملک نے چُرالئے؟ نام جان کر پوری دنیا امریکی فوج پر ہنسنے لگی کیونکہ۔۔۔
حال ہی میں چینی وزیرزراعت ہین چنگ فو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مچھلیاں پکڑنے والے بیڑوں کی تعداد میں کمی کرنے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چین کا مچھلیاں پکڑنے والا بیڑہ دنیا کا سب سے بڑا بیرہ ہے، جس میں درجنوں جہاز اور کشتیاں شامل ہیں۔2016ءمیں دوسرے ممالک کی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑنے والی کئی چینی کشتیوں پران ممالک کی افواج کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔ مارچ 2016ءمیں ارجنٹینا کی بحری فوج نے چین کی ماہی گیر کشتی ’لوین یوآن یو010‘ کو سمندر میں غرق کر دیا تھا، کیونکہ یہ ان کے پانیوں میں غیرقانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے میں مصروف تھی۔اس کے علاوہ صومالیہ، جنوبی کوریا اور دیگر کئی ممالک کی افواج بھی چینی ماہی گیر کشتیوں کے خلاف اقدامات کر چکی ہیں۔

مزیدخبریں