امریکہ نے مسلمانوں پر قیامت ڈھادی، ایک ہی جھٹکے میں اتنے بے گناہوں کو مارڈالا کہ داعش کو بھی بہت پیچھے چھوڑدیا

امریکہ نے مسلمانوں پر قیامت ڈھادی، ایک ہی جھٹکے میں اتنے بے گناہوں کو ...
امریکہ نے مسلمانوں پر قیامت ڈھادی، ایک ہی جھٹکے میں اتنے بے گناہوں کو مارڈالا کہ داعش کو بھی بہت پیچھے چھوڑدیا

  

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کی خون آشام جنگ میں شدت پسند تنظیم داعش قتل و غارت گری کے ریکارڈ قائم کرتی آ رہی ہے لیکن اب امریکہ نے شامی شہریوں پر قیامت برپا کر دی ہے اور ایک ہی جھٹکے میں اتنے بے گناہوں کو قتل کر ڈالا ہے کہ اس بربریت میں داعش کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ’سیرین نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس (ایس این ایچ آر)‘ کا کہنا ہے کہ ”گزشتہ ایک ماہ میں شام میں جتنے بے گناہوں کو داعش اور روسی قیادت میں لڑنے والی افواج نے قتل کیا اس سے کہیں زیادہ امریکی اتحادی افواج نے شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔“

شام میں اسدی فوج انسانیت کا سبق بھول گئی، عدلیب شہر میں زہریلی گیس کا حملہ 11بچوں سمیت 100افراد جاں بحق400سے زائد زخمی

ایس این ایچ آر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ داعش نے 119شہریوں کو قتل کیا، جن میں 19بچے اور 7خواتین شامل تھیں۔ روسی افواج نے 224افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جن میں 51بچے اور 42خواتین شامل تھیں۔ اس کے برعکس امریکی اتحادی افواج نے اسی عرصے میں 260عام شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگے، جن میں 70بچے اور 34خواتین شامل ہیں۔دوسری طرف برطانوی مانیٹرنگ گروپ ’ایئروارز‘ نے اس سے بھی بھیانک انکشاف کیا ہے۔ اس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”مارچ میں امریکی فوج کی بمباری سے 1472ہلاکتیں ہوئیں۔ایس این ایچ آر کی رپورٹ کے مطابق شام کی حکومتی فوج نے سب سے زیادہ شہریوں کو نشانہ بنایا۔ اس نے 417بے گناہوں کو قتل کیا جن میں 61بچے اور 46خواتین شامل تھیں۔

مزید : عرب دنیا