جنگل کے درمیان چھپایا گیا یہ مسافر جہاز، اس کے اندر دراصل کیا ہے؟ دیکھ کر آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے

جنگل کے درمیان چھپایا گیا یہ مسافر جہاز، اس کے اندر دراصل کیا ہے؟ دیکھ کر آپ ...
جنگل کے درمیان چھپایا گیا یہ مسافر جہاز، اس کے اندر دراصل کیا ہے؟ دیکھ کر آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) کہاوت ہے کہ ’شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔‘ یہ کہاوت اس امریکی شخص پر کماحقہ صادق آتی ہے۔ امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ کے رہائشی اس شخص نے بوئنگ 737طیارہ خرید کر شہر کے باہر جنگل میں کھڑا کر رکھا ہے اور اس طیارے کا ایسا استعمال کر رہا ہے کہ آن جان کر ششدر رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص اس طیارے کو گھر کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

’اس معروف اداکارہ کی فحش فلم لیک ہوئی تو اس وقت وہ میرے ساتھ تھی، مسلسل روتی رہی لیکن جیسے ہی میں نے اسے یہ ایک فائدہ بتایا تو فوراً خوش ہوگئی‘

اس شخص کا نام بروس کیمپ بیل ہے۔ یہ پیشے کے اعتبار سے الیکٹرکل انجینئر اور ہوائی جہازوں کا بے حد شوقین ہے۔ چنانچہ اس نے 23ہزار ڈالر(تقریباً 23لاکھ روپے) میں یہ ریٹائرڈ طیارہ خرید کر اس کی تزئین و آرائش کی اور اس میں اپنا گھر بنا لیا۔ پورٹ لینڈ سے درو درختوں کے درمیان کنکریٹ کے پلرز پر کھڑا یہ جہاز قریب سے گزرتی سڑک سے نظر نہیں آتا۔ بروس نے اس میں رہائش اس طرح اختیار کر رکھی ہے کہ اس کی اندرونی حالت بھی بالکل اصلی رہے۔ وہ اب اس میں کچھ سیٹیں بھی نصب کرنے جا رہا ہے۔وہ 6ماہ اس جہاز میں گزارتا ہے اور باقی 6ماہ جاپان میں۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میں جاپان میں بھی ایک جہاز خرید کر ایسا ہی گھر بنانا چاہتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ اس بار جاپان کے لیے میں بوئنگ 747خریدوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس