’میں انسان نہیں ہوں بلکہ۔۔۔‘ رات گئے پولیس والوں کو نوجوان لڑکی سڑک پر نیم برہنہ حالت میں مل گئی، انتہائی خوفناک بات کہہ دی اور پھر جب انہوں نے اس کے پیروں کی طرف دیکھا تو واقعی اپنے پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

’میں انسان نہیں ہوں بلکہ۔۔۔‘ رات گئے پولیس والوں کو نوجوان لڑکی سڑک پر نیم ...
’میں انسان نہیں ہوں بلکہ۔۔۔‘ رات گئے پولیس والوں کو نوجوان لڑکی سڑک پر نیم برہنہ حالت میں مل گئی، انتہائی خوفناک بات کہہ دی اور پھر جب انہوں نے اس کے پیروں کی طرف دیکھا تو واقعی اپنے پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں رات گئے پولیس والوں نے ایک نوجوان لڑکی کو سڑک پر نیم برہنہ حالت میں گھومتے پکڑ لیا۔ جب وہ لڑکی کے پاس گئے تو اس نے پولیس اہلکاروں سے ایسی بات کہہ دی کہ پہلے تو انہیں مذاق لگا لیکن جب انہوں نے لڑکی کے پیروں کی طرف دیکھا تو خود ان کے پیروں کے نیچے سے زمین نکل گئی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک جھیل کے قریب رات کے پچھلے پہر پیش آیا۔ جب پولیس آفیسرز اس لڑکی کے پاس گئے اور اس سے بات کی تو اس نے بتایا کہ ”میرا نام جواینا ہے۔ میں ’جل پری‘ ہوں اور اس جھیل میں رہتی ہوں۔“

’مجھے 500 روپے بھیجو پھر دیکھو کیا کرتی ہوں‘ نوجوان لڑکی انٹرنیٹ پر مَردوں کو پیغام دینے لگی، رقم ملنے کے بعد کیا کرتی ہے؟ جان کر مَرد شرم سے پانی پانی ہوگئے

آفیسرز لڑکی کی یہ بات سن کر ہنسنے لگے لیکن جب انہوں نے اس کے پیروں کی طرف دیکھا تو دونوں پیروں کی انگلیاں جھلی دار تھیں، جیسے فرضی داستانوں میں ملنے والی جل پری کی ہوتی ہیں۔پولیس آفیسر مارک ہڈسن کا کہنا تھا کہ ”اس لڑکی کی عمر 16سے 30سال کے درمیان ہے۔ جو لاس اینجلس اور سین فرانسسکو کے درمیان واقع شہر فریسنو کی ایک سڑک پر نیم برہنہ حالت میں گھومتی ہوئی ملی۔ اس کے علاوہ وہ اپنی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتا پائی۔ ہر سوال کے جواب میں وہ یہی کہتی رہی کہ مجھے آپ کی باتوں کی سمجھ نہیں آ رہی۔ اس کا جسم بھیگا ہوا تھا۔ اس نے بتایا کہ ”میں جھیل میں رہ رہی تھی، مجھے مدد کی ضرورت ہے۔ مجھے ہسپتال لے چلیے۔“ ہم نے اس کے فنگرپرنٹس اور دیگر ٹیسٹ کیے ہیں لیکن تاحال اس کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس