روپے کی قدر میں اضافہ ، امریکی ڈالر سستا ہوگیا: نیشنل بینک

روپے کی قدر میں اضافہ ، امریکی ڈالر سستا ہوگیا: نیشنل بینک
روپے کی قدر میں اضافہ ، امریکی ڈالر سستا ہوگیا: نیشنل بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.75 روپے سے کم ہو کر 105.70 روپے اور قیمت خرید 103.24 روپے سے کم ہو کر 103.19 روپے رہ گئی۔

سینٹ پیٹرز برگ کی عمارت میں زوردار دھماکہ،ایک شخص زخمی ،سیکیورٹی اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں مندی کا رجحان رہا تاہم یورو کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں بالترتیب 5 پیسے، سنگل پیسے، سنگل پیسے اور 53 پیسے کی کمی رونماءہوئی تاہم یورو کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

نفرت انگیز مواد نہ ہٹایا تو سوشل میڈیا پر53ملین یورو جرمانہ کیا جائے گا:جرمنی
اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.06 روپے سے کم ہو کر 28.05 روپے اور قیمت خرید 26.40 روپے سے کم ہو کر 26.39 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.79 روپے سے کم ہو کر 28.78 روپے اور قیمت خرید 26.39 روپے سے کم ہو کر 26.38 روپے پر بند ہوئی۔جبکہ یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پاﺅنڈ  قیمت فروخت 132.09 روپے سے کم ہو کر 131.56 روپے اور قیمت خرید 128.97 روپے سے کم ہو کر 128.44 روپے ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل بینک کے مطابق یورو کی قیمت فروخت 112.82 روپے سے بڑھ کر 112.86 روپے اور قیمت خرید 110.15 روپے سے بڑھ کر 110.18 روپے رہی۔

مزید :

بزنس -