’اس شخص نے سوشل میڈیا پر مجھے پیغام بھیجا کہ تمہاری گردن پر یہ چیز نظر آرہی ہے، ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے ایسی بات کہہ دی کہ کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا‘ سوشل میڈیا پر ایک پیغام نے معروف خاتون صحافی کی زندگی بچالی

’اس شخص نے سوشل میڈیا پر مجھے پیغام بھیجا کہ تمہاری گردن پر یہ چیز نظر آرہی ...
’اس شخص نے سوشل میڈیا پر مجھے پیغام بھیجا کہ تمہاری گردن پر یہ چیز نظر آرہی ہے، ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے ایسی بات کہہ دی کہ کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا‘ سوشل میڈیا پر ایک پیغام نے معروف خاتون صحافی کی زندگی بچالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک)فوکس سپورٹس آسٹریلیا کی معروف صحافی لارا پٹ کو کسی اجنبی شخص کی جانب سے ایک توہین آمیز میسج موصول ہوا تو وہ سخت برہم ہوئیں، لیکن انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یہ توہین آمیز میسج ان کی زندگی بچانے والا تھا۔
لارا نے بتایا کہ کسی اجنبی شخص نے ان کے نام ایک ٹویٹ کی جس میں لکھا تھا ” لارا پٹ کی گردن پر مردوں جیسا ابھار نظر آ رہا ہے؟“ وہ کہتی ہیں کہ ا گرچہ پہلے انہیں اس بات پر بہت غصہ آیا لیکن جب انہوں نے خود اس ابھار کو محسوس کیا تو ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹر نے انہیں متعدد اقسام کے بلڈ ٹیسٹ کروانے کا کہا، جن کی رپورٹ آئی تو معلوم ہوا کہ وہ ’پوسٹ پارٹم تھائی روئیڈائٹسٹ‘ نامی خطرناک بیماری کی شکار تھیں جس کی وجہ سے گردن پر ابھار نمودار ہوا تھا۔ خوش قسمتی سے اس بیماری کا انکشاف ہونے پر ان کا علاج بروقت شروع ہو گیا اور وہ امید کرتی ہیں کہ جلد صحتیاب ہو جائیں گی۔

یہ خاتون کھانا صحیح سے چبا کر نہیں کھاتی تھی، ایک دن پیٹ میں درد ہوا، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو پیٹ میں ایک ایسی چیز بن چکی تھی کہ جان کر آپ کھانا ہمیشہ اچھی طرح چبا کر کھائیں گے
اس حیرت انگیز واقعے کے متعلق بات کرتے ہوئے لارا کا کہنا تھا ”بعض اوقات ٹویٹر بدتمیزی اور گستاخی کی جگہ نظر آتا ہے، لیکن بعض اوقات یہ کسی پراسرار بیماری کا انکشاف بھی کرسکتا ہے، جیسا کہ میرے ساتھ ہوا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -