راحیل شریف کے اقدامات سے عوام کی زندگی بہتر ،فوج کا مورا ل بلندہوا:عمرا ن خان

راحیل شریف کے اقدامات سے عوام کی زندگی بہتر ،فوج کا مورا ل بلندہوا:عمرا ن خان
راحیل شریف کے اقدامات سے عوام کی زندگی بہتر ،فوج کا مورا ل بلندہوا:عمرا ن خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر)راحیل شریف کے اقدامات سے عوام کی زندگی بہتر اورفوج کا مورال بلند ہواہے، ملک کو اس وقت جمہوریت کے نام پر لوٹا جارہاہے۔

مصباح الحق کریش ہوتی سٹاک مارکیٹ میں وائلن نواز جیسا تھا: شعیب اختر

اے آر وائے نیوز کے پروگرام’’دی رپورٹرز ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھاکہ جنرل(ر)راحیل شریف نے جو کام کیے وہ حقیقت ہے۔ لیکن میری سمجھ میری سمجھ میں نہیں آیا کہ گورنر سندھ کیا کہنا چاہتے ہیں جبکہ ان کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح دہشتگردی کیخلاف جنگ کا کریڈٹ نواز شریف کو دیدیں لیکن لوگوں نے دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کا کریڈٹ جنرل راحیل کو ہی دینا ہے کیونکہ ان کے اقدامات سے نہ صرف پاکستانیوں کی زندگی بہتر ہوئی بلکہ فوج کا مورال بھی بلند ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف پانامہ کیس کی وجہ سے پریشان ہیں اور ان کے وزیر وں کی ایک کرپٹ یونین ہے جو سب ملے ہوئے ہیں جبکہ یہ پورا ٹولہ اقتدار میںآکر ملک کو لوٹنا چاہتا ہے،ان کا اصل مقصد کرپٹ وزیراعظم کو بچانا ہے انہیں ا س بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ ملک کسی جانب جارہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کوئی تو ملک کوبتائے اپنی پبلسٹی کیلئے عوام کا پیسہ استعمال کیا جاتا ہے۔دونوں بھائیوں نے مل کر 22ارب کے اشتہارات دیے ہیں جبکہ کے پی میں اپنے اشتہارات پر گزشتہ 3سال کے دوران مشکل سے 15کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔مجھے کہا گیاکہ خیبر پختونخوا پولیس کی وردیاں بدل دی جائیں جس پر میں نے کہاکہ جتنا پیسا پولیس کی وردیاں تبدیل کرنے پر لگانے ہیں اتنے پیسے سے ہی پولیس کو سہولیات دی جائیں جس کی بدولت ان کی کارکردگی میں بہتر ی آئے گی۔سب کو پتہ ہے پنجاب میں مسلح گروہ موجود ہیں اور بڑے بڑے گھپلے ہورہے ہیں جبکہ ملک کا میڈیا اس وقت پاکستان کیلئے بہت بڑی نعمت ہے جس کی بدولت عوام کی شعور اور آگاہی پیدا ہوئی اور جس کاکریڈٹ پرویز مشرف کو جاتا ہے جنہوں نے ملک میں ٹی وی میڈیا کی اجازت دی ۔

مزید :

اسلام آباد -