سول ایوی ایشن نے ملازمت کے اوقات میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈیوٹی کے وقت سوشل میڈیا ویب سائٹ اور یوٹیوب استعمال کرنے پر پابندی لگانے کے بعد اب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی ملازمت کے اوقات میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ یہ اقدام حفاظت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیاہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے سے قبل اسلام آباد میں نیشنل سیکریٹریٹ میں سوشل میڈیا ویب سائٹس اور یوٹیوب پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔