اسلام آباد ایئر پورٹ کے اہلکار کا سپینش سوشل میڈیا سٹار سے رشوت کا مطالبہ ، ادائیگی نہ کرنے پر فلائٹ مس کرادی

اسلام آباد ایئر پورٹ کے اہلکار کا سپینش سوشل میڈیا سٹار سے رشوت کا مطالبہ ، ...
اسلام آباد ایئر پورٹ کے اہلکار کا سپینش سوشل میڈیا سٹار سے رشوت کا مطالبہ ، ادائیگی نہ کرنے پر فلائٹ مس کرادی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرون ملک مقیم پاکستانی دنیا بھر میں سخت محنت کرکے پیسے کماتے اور ملک میں کثیر زر مبادلہ لانے کا سبب بنتے ہیں لیکن جب یہ پاکستانی اپنے ہی وطن میں پیاروں سے ملنے آتے ہیں تو انہیں طرح طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بالخصوص سرکاری محکموں اور ایئر پورٹس پر ان لوگوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک انتہائی توہین آمیز ہوتا ہے جو کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔ رشوت خور اہلکار بیرون ملک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو بل گیٹس یا مارک زکر برگ سمجھ کر انہیں حتی الوسع لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اپنے پیٹ کو رزق حرام کی آگ سے بھرا جا سکے ۔

لڑکیوں کی تصاویر فیس بک پر ڈالنے والے پاکستانی اب منٹوں میں پکڑے جائیں گے، فیس بک نے بالآخر وہ سہولت متعارف کروادی جس کا ہمیں شدت سے انتظار تھا

ایسا ہی ایک رشوت خوری کا واقعہ پاکستانی نژاد سپینش سوشل میڈیا سٹار راجہ شہباز اسلم کے ساتھ بھی پیش آیا جنہیں ایئر پورٹ پر انتہائی ذلالت آمیز سلوک کا سامنا کرنا پڑا اور اقبال محمود نامی ایئر پورٹ اہلکار نے پانچ ہزار روپے کی رشوت کے چکر میں بیچارے کی فلائٹ مس کرادی جس کی وجہ سے اسے ایک لاکھ 18 ہزار روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔

’میں انسان نہیں ہوں بلکہ۔۔۔‘ رات گئے پولیس والوں کو نوجوان لڑکی سڑک پر نیم برہنہ حالت میں مل گئی، انتہائی خوفناک بات کہہ دی اور پھر جب انہوں نے اس کے پیروں کی طرف دیکھا تو واقعی اپنے پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

سپینش شہری راجہ شہباز اسلم نے فیس بک پر ایک غصے سے بھرپور ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں اس نے اپنی روداد بیان کی ہے۔ راجہ شہباز کا کہنا ہے کہ اس نے سپین جانے کیلئے قطر ایئر ویز کی کنیکٹڈ فلائٹ میں ٹکٹ بک کرا رکھی تھی لیکن ایئر پورٹ پر موجود اہلکار اقبال محمود کی وجہ سے اس کی فلائٹ مس ہوگئی۔

راجہ شہباز نے بتایا کہ ”پہلے تو ایئر پورٹ پر سخت چیکنگ کی گئی جس کے بعد اقبال محمود نے مجھ سے پانچ ہزار روپے رشوت طلب کی اور کہا کہ پانچ ہزار روپے دو گے تو تمہیں طیارے تک چھوڑ کر آجا ﺅں گا لیکن میں نے رشوت دینے سے انکار کردیا۔ رشوت سے انکار پر اقبال محمود نے مجھے لائن میں سب سے پیچھے بھیج دیا جس کی وجہ سے میری فلائٹ مس ہوگئی اور مجھے ایک لاکھ 18 ہزار روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا“۔

روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ شہباز اسلم نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ رشوت خور اہلکار اقبال محمود کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اس کی فلائٹ کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ وہ واپس اپنے ملک سپین جا سکے۔واضح رہے کہ راجہ شہباز اسلم پاکستانی نژاد سپینش شہری ہے جو کچھ روز پہلے اپنے رشتہ داروں سے ملنے جہلم آیا تھا۔ راجہ شہباز فیس بک پر مزاحیہ ویڈیوز بنا کر پوسٹ کرتا رہتا ہے اور خاصی تعداد میں لوگ اسے فیس بک پر فالو کرتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں