نواز شریف پاکستان کے دیانت دار ترین رہنما ہیں:سروے رپورٹ

نواز شریف پاکستان کے دیانت دار ترین رہنما ہیں:سروے رپورٹ
نواز شریف پاکستان کے دیانت دار ترین رہنما ہیں:سروے رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے تین حلقوں میں کرائے جانے والے سروے کے مطابق وزیر اعظم پاکستان دیانت دار ترین رہنما ءہیں۔ تینوں حلقوں کے لوگوں نے آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو ووٹ دینے کا عزم کیا ہے۔60فیصد افراد کے مطابق وزیر اعظم ملک کو ترقی یافتہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

راحیل شریف کے اقدامات سے عوام کی زندگی بہتر ،فوج کا مورا ل بلندہوا:عمرا ن خان

تفصیلات کے مطابق ریسرچ کے غیر سرکاری ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اینڈ اکنامک الٹرنیٹیو وز کی جانب سے سروے کرائے گئے سروے کے مطابق 42فیصد افراد نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو دیانت دار ترین رہنماءقرار دے دیا ہے۔

رائے این اے122، این اے121اور این اے124 کے ووٹرز سے لی گئی۔اس سروے کے مطابق 26فیصد افراد نے عمران خان کو دیانتدار رہنما قرار دیا ہے جبکہ 49فیصد افراد کی رائے کے مطابق شہباز شریف دیانت دار وزیر اعلیٰ ہیں ۔

سروے میں دی گئی26فیصد افراد کی رائے کے مطابق عمران خان ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔جبکہ 60فیصد افراد نے سروے کے دوران ن لیگ کو مقبول ترین جماعت قرار دیا ہے۔3 حلقوں کے45فیصد عوام نے عام انتخابات میں ن لیگ کو ووٹ دینے کا عزم کیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -