معروف اداکارہ لنڈسے لوہان ایسا لباس پہن کر ساحل سمندر پر آگئیں کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی، مسلمان بھی دنگ رہ گئے کیونکہ۔۔۔

معروف اداکارہ لنڈسے لوہان ایسا لباس پہن کر ساحل سمندر پر آگئیں کہ پوری دنیا ...
معروف اداکارہ لنڈسے لوہان ایسا لباس پہن کر ساحل سمندر پر آگئیں کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی، مسلمان بھی دنگ رہ گئے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک (نیوز ڈیسک) ہالی وڈ کی سپر سٹار ہیروئین لنڈسے لوہان کے بارے میں یہ خبریں کچھ عرصے سے سامنے آرہی تھیں کہ وہ اسلام میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ حال ہی میں یہ خبر بھی سامنے آئی کہ انہوں نے باقاعدہ طور پر اسلام کا مطالعہ شروع کردیا ہے، اور اب تھائی لینڈ سے ان کی ایسی تصاویر سامنے آگئی ہیں جن سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ وہ ان تعلیمات سے متاثر بھی ہورہی ہیں۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لنڈسے لوہان گزشتہ ہفتے تھائی لینڈ کے تفریحی مقام فوکٹ گئیں جہاں ساحل سمند رکی سیر کے دوران ان کی کچھ تصاویر بنائی گئیں۔ ان تصاویر میں وہ ساحل سمندر کے لئے مخصوص مختصر مغربی لباس کے برعکس جسم کو پوری طرح ڈھانپنے والا لباس پہن کر سمندر کی لہروں سے لطف اندوز ہوتی نظر آتی ہیں۔

ڈھیروں خواتین ریسلرز کی شرمناک تصاویر انٹرنیٹ پر لیک کردی گئیں
ایک تصویر میں وہ سرف بورڈ اٹھائے پانی کی جانب بڑھتی نظر آتی ہیں۔ مغربی میڈیا میں اس بات پر شدید حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اس موقع پر بھی انہوںنے خود کو سر سے پاﺅں تک ڈھانپ رکھا ہے، حالانکہ مغرب میں سرفنگ کے لئے انتہائی مختصر اور چست لباس زیب تن کیا جاتا ہے۔ لنڈسے کے سر پر سیاہ رنگ کا سکارف نظر آتا ہے جبکہ لمبی پوشاک اور پتلون بھی اہل مغرب کے فحش پیراکی لباس سے بالکل الگ منظر پیش کرتی ہے۔


اداکارہ کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے پتہ چلتا ہے کہ تھائی لینڈ آنے سے قبل وہ دبئی میں تھیں جہاں انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارا۔ انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ قرآن مجید کا مطالعہ کررہی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام کے مطالعے کے بعد زندگی میں پہلی بار انہیں روحانی سکون ملا ہے اور وہ اس مذہب کو مزید جاننے کی تڑپ محسوس کرتی ہیں۔

مزید :

تفریح -