مردم شماری ٹیم پر تربت میں بم حملہ ، ایک اہلکار زخمی

06 اپریل 2017 (20:45)

تربت(ڈیلی پاکستان آن لائن)تربت میں مردم شماری کی ٹیم پر بم حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی.

نواز شریف پاکستان کے دیانت دار ترین رہنما ہیں:سروے رپورٹ

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق تربت کے علاقے ماہیر میں مردم شماری کی ٹیم کے قریب اچانک دھماکہ ہوگیاجس کی زد میں آکر ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار شدید زخمی ہوگیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز سمیت ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی اہلکار کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والا بم دیسی ساختہ تھاجو کچے راستے میں نصب کیا گیا تھاجبکہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ٹیم کی گاڑی کو دہشتگردی کانشانہ بنایا گیا تھاجس کے نتیجے میں 4فوجیوں سمیت 6افراد زخمی جبکہ 18شدید زخمی ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں