دنیا کی بہترین نوکری جس میں آپ کو پورا مہینہ بستر پر سونے کے بدلے 8.5 لاکھ روپے تنخواہ ملے گی لیکن شرط یہ ہے کہ لیٹے لیٹے ہی یہ شرمناک کام بھی کرنا پڑے گا

دنیا کی بہترین نوکری جس میں آپ کو پورا مہینہ بستر پر سونے کے بدلے 8.5 لاکھ روپے ...
دنیا کی بہترین نوکری جس میں آپ کو پورا مہینہ بستر پر سونے کے بدلے 8.5 لاکھ روپے تنخواہ ملے گی لیکن شرط یہ ہے کہ لیٹے لیٹے ہی یہ شرمناک کام بھی کرنا پڑے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پیرس (نیوز ڈیسک)روزی کمانا آسان نہیں، اس کے لئے نیند جیسی راحت چھوڑ کر صبح سویرے جاگنا پڑتا ہے اور دن بھر محنت مشقت کرنا پڑتی ہے، تب کہیں جاکر زندگی گزارنے لائق رقم ہاتھ آتی ہے۔ اگرچہ یہی دنیا کا دستور ہے مگر کبھی کبھار اس دنیا میں کچھ عجوبے بھی رونما ہوجاتے ہیں۔ ایک ایسا ہی عجوبہ اس ملازمت کی پیشکش ہے، جسے اختیار کرنے والوں کی اصل ذمہ داری جی بھر کر سونا ہوگا، جس کے بدلے انہیں ماہانہ ساڑھے آٹھ لاکھ روپے بطور معاوضہ پیش کئے جائیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی تحقیق کاروں کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو مکمل طور پر صحت مند ہوں اور دو ماہ کے لئے جی بھر کر سونے کے لئے تیار ہوں۔ دراصل فرانس کے سپیس میڈیکل انسٹیٹوٹ کے سائنسدان بے وزنی کی کیفیت کے نیند پر اثرات کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس تحقیقاتی پروگرام کے لئے منتخب ہونے والے نوجوانوں کو دو ماہ کے لئے سو کر اپنی خدمات فراہم کرنا ہوں گی۔

بے گھر آدمی راتوں رات 70لاکھ روپے کا مالک بن گیا طریقہ ایسا کہ آزمانےسے پہلے آپ بار بار سوچیں گے

بظاہر تو یہ ملازمت بہت مزے کی لگتی ہے لیکن یاد رہے کہ غسل اور کھانے کا بندوبست بھی بستر پر ہی ہوگا جبکہ رفع حاجت کے لئے بھی بستر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انسٹی ٹیوٹ کو 24 افراد کی ضرورت ہے جن کی عمر 20 سے 45 سال کے درمیان ہونا ضروری ہے۔ ان کا باڈی ماس انڈیکس 22 اور 27 کے درمیان ہو اور سگریٹ نوشی کا شوق نہ رکھتے ہوں، جبکہ کسی قسم کی الرجی بھی نہیں ہونی چاہیے۔ اگر آپ ان شرائط پر پورا اترتے ہیں، اور سب کچھ بستر پر ہی کرنے کو تیار ہیں، تو درخواست دینے کے لئے ادارے کی ویب سائٹ ضرور وزٹ کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس